کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی اسماء کے مطابق ان کے والد حیات نہیں اور نہ ہی ان کا کوئی بڑا بھائی ہے۔ اسماء کا الزام ہے کہ رشتہ داروں نے مبینہ طور پر ان کی مرضی کے خلاف زبردستی نکاح کرنے کی کوشش کی اور انہیں گھر سے اغوا کرکے پہاڑی علاقے کی جانب لے جایا گیا۔
کولپور کے مقام پر ایف سی چیک پوسٹ کے قریب انہوں نے شور مچایا، جس پر ایف سی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں بازیاب کرالیا۔
اسماء نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے واقعے کا فوری نوٹس لینے اور مبینہ طور پر ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔