My WordPress Blog

ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کا بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کا بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ

 

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے بی ایس ڈی آئی (BSDI) پروگرام کے تحت ضلع دکی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور تعمیراتی کاموں کی رفتار، معیار اور پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا جائے اور کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام منصوبوں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ عوام کو بہتر بنیادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔