*کوئٹہ*
*بلوچستان میں غیر یقینی صورتحال ہے، 11 جون سے صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کریں گے، ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کا اعلان*
- *آل بلوچستان گرینڈ ٹرانسپورٹرز اتحاد کے رہنماؤں، آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی ، پنجاب، خیبر پختونخوا بس یونین ، آل بلوچستان بس یونین کے عہدیداران نے بلوچستان ٹرانسپورٹرز، تاجر اینڈ مائنز اونرز الائنس کی جانب سے 11 جون بروز جمعرات سے صوبہ بھر میں غیر معینہ مدت تک پہیہ جام ہرتال اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے ہر قتال سے بچنے کے لیے بزنس کمیونٹی کے پانچ نکاتی مطالبات کو فوری طور پر تسلیم کر کے ان پر عملی اقدامات یقینی بنائیں ۔ آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں حاجی میر حکمت لہڑی، صدر حاجی حبیب اللہ خان با دیزنی، جنرل سیکرٹری میراکبر لڑی، حاجی موسی جان اچکزئی، پنجاب خیبر پختونخوا بس یونین کے چیئرمین میر حاجی دولت خان لہڑی، صدر حاجی وحید خان کاکڑ، جنرل سیکرٹری وزیر خان، سیکرٹری اطلاعات ظاہر شاہ کاکر، آل بلوچستان بس یونین کےحبیب اللہ خان، عبدالمتین، اقبال سرگڑھ اور دیگر رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز، تاجر، صنعت کار، مائنز مالکان اور دیگر کاروباری شعبوں سے وابستہ افراد طویل عرصے سے شدید مشکلات اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں ۔ کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جبکہ روزگار سے وابستہ لاکھوں افراد کے مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔ اس صورتحال کے پیش نظر تمام متعلقہ تنظیموں نے مشترکہ طور پر غیر معینہ مدت تک پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا فیصلہ کیا ہے ۔ رہنماؤں نے کہا کہ اگر حکومت اور متعلقہ ادارے کاروباری برادری کے جائز اور آئینی مطالبات کو فوری طور پر سلیم کر کے ان پر عملد کی یقین دہانی کرائیں تو ہرتال جیسے سخت فیصلے سے بچا جاسکتا ہے ۔ تا: ۔ تاہم اگر مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی اور تمام متعلقہ شعبے بھر پور انداز میں اس میں حصہ لیں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹرانسپورٹرز، تاجر اور مائنز مالکان اپنے حقوق اور مطالباتسے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے اور نہ ہی کسی قسم کے دباؤ، دھونس یا دھمکی کو قبول کریں گے ۔ انہوں نے صوبے بھر کے ٹرانسپورٹرز، تاجروں، صنعت کاروں، مائنز مالکان اور اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 11 جون سے شروع ہونے والی پہیہ جام اور شٹر . ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے بھر پور کردار ادا کریں تاکہ کاروباری برادری کے مسائل کے حل اور حقوق کے حصول کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار ک