My WordPress Blog

ژوب دہانہ سر بس حادثہ  نیو میختر کوچ کمپنی کا بس کل شام کو کوئٹہ جبل نور سے پشاور کیلئے روانہ ہواتھا جوکہ لورالائی سےتعلق رکھنے والا ڈرائیور مراد عرف بابو استاد

ژوب دہانہ سر بس حادثہ

نیو میختر کوچ کمپنی کا بس کل شام کو کوئٹہ جبل نور سے پشاور کیلئے روانہ ہواتھا جوکہ لورالائی سےتعلق رکھنے والا ڈرائیور مراد عرف بابو استاد چلارہاتھا جو اس حادثے میں جاں بحق ہوگیا ہے زخمی حالت میں زندہ بچ جانے والے دو مسافروں کا کہنا ہے کہ دہانہ ایف سی چیک پوسٹ پر ایف سی اہلکاروں نے بس سے چھ کین ڈیزل اتارا تھا جس پر ڈرائیور کو سخت رنج ہوا اور بس کے مسافروں کے ساتھ بار بار الجھتا رہا چیک پوسٹ پر ڈیزل اتارنے کی چکر مین بس کئ گھنٹے کھڑی رہنے بعد مسافروں نے ایف سی اہلکاروں کے ساتھ منہ ماری کی تھی جس پر ایف سی اہلکارون زبردستی بس سے چھ کین ڈیزل اتار دیا چیک پوسٹ سے بس چند کیلومیٹر آگے جانے کے بعد اچانک گہری کھائی میں جاگرا

بس میں 40 مسافروں کے جان بحق ہونے کی تصدیق متعلقہ حکام نے کی ہے اور آٹھ زخمی ہے

اس شاہراہ پر چیک پوسٹوں کی بھرمار کے باعث بسوں کو بار بار روکا جاتا ہے جس سے بسوں میں سوار مسافروں کو شدید کوفت ہوتی ہے