فیض آباد گنداخہ جعفر آباد اوستہ محمد سمیت کیرتھر کینال میں پینے کے پانی کا شدید بحران، کسانوں کی لاکھوں روپے مالیت کی چاول کی پنری خشک، مگر منتخب نمائندے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انتخابی وعدے پورے کرنے کے بجائے عوام کو مزید مشکلات میں دھکیل دیا گیا ہے۔ فی الفور پانی کا مسئلہ حل کیا جائے اور متاثرہ کسانوں کو معاوضہ دیا جائے، بصورت دیگر عوام احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ میر عبد الحق عمرانی

اوستہ محمد ۔۔۔
(رپورٹ محمد یونس عمرانی)
سیاسی و سماجی رہنما میر عبد الحق عمرانی نے اوستہ محمد فیض آباد گنداخہ جعفر آباد سمیت پورے کیرتھر کینال میں پینے کے پانی کے شدید بحران اور زرعی تباہ حالی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزیر نے انتخابات کے دوران عوام سے جو وعدے کیے تھے، وہ آج مکمل طور پر دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ اس صوبائی وزیر کو اپنے علاقے کے عوام کے ساتھ ہونا چاہیے تھا نہ ٹھنڈے آرام گاہوں میں میر عبد الحق عمرانی نے کہا کہ عوام کو سبز باغ دکھا کر ووٹ حاصل کیے گئے، مگر اقتدار میں آنے کے بعد عوامی مسائل کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔میر عبد الحق عمرانی نے کہا کہ فیض آباد گنداخہ اوستہ محمد جعفر آباد کے عوام آج پینے کے صاف پانی کی ایک ایک بوند کے لیے پریشان ہیں، جبکہ دوسری جانب پانی کی عدم دستیابی کے باعث کسانوں کی لاکھوں روپے مالیت کی چاول کی پنری خشک ہو چکی ہے، جس سے کاشتکار شدید معاشی بحران کا شکار ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال منتخب نمائندوں کی ناکامی اور عوامی مسائل سے بے حسی کا واضح ثبوت ہے۔میر عبد الحق عمرانی نے مزید کہا کہ صوبائی وزیر نے انتخابی مہم کے دوران سب سے پہلے پانی کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا تھا، مگر آج نہ صرف پانی کا بحران مزید سنگین ہو چکا ہے بلکہ تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات کی صورتحال بھی انتہائی ابتر ہے۔ شدید گرمی میں عوام کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم رکھنا قابل مذمت اور افسوسناک ہےمیر عبد الحق عمرانی نے کہا کہ عوام نے اپنے نمائندوں پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں اقتدار تک پہنچایا، لیکن بدقسمتی سے آج وہی عوام بنیادی سہولیات سے محروم اور مسائل کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ فی الفور فیض آباد میں پانی کے بحران کا مستقل حل نکالا جائے، متاثرہ کسانوں کو معاوضہ دیا جائے، بصورت دیگر عوام اپنے آئینی اور جمہوری حق کے تحت احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوں گے، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام اور منتخب نمائندوں پر عائد ہوگی۔