My WordPress Blog

ڈسٹرکٹ پولیس حب مورخہ: 07-09

پریس ریلیز

 

ڈسٹرکٹ پولیس حب

مورخہ: 07-09-2026

 

پولیس تھانہ ہائیٹ کی منشیات و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

 

ایس پی حب مرزا بلال حسن کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع حب پولیس کی جانب سے منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

 

ایس ڈی پی او سرکل حب امام یعقوب بلوچ کی زیر نگرانی ، ایس ایچ او ہائیٹ محمد امین ساسولی کی سربراہی میں پولیس نے غریب آباد، حب میں کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 2.060 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف FIR No. 172/026 اور 173/026 بجرم دفعہ 9(1)3-C CNSA کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں

 

ایس پی حب مرزا بلال حسن نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری رہے گا اور منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

ترجمان : ڈسٹرکٹ پولیس حب