آٹھ اگست 2016 کی وہ دردناک صبح آج بھی یاد ہے۔ 💔
میں سو رہا تھا کہ اچانک ایک خوفناک دھماکے کی آواز سے آنکھ کھل گئی۔ موبائل دیکھا تو خبر ملی کہ سول ہسپتال کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے۔ چند ہی لمحوں میں ہر طرف خوف، بے چینی اور غم کی فضا چھا گئی۔
وہ دن آج بھی یاد آتا ہے تو دل دہل جاتا ہے۔ بلوچستان نے اس سانحے میں اپنے قیمتی انسانوں، وکلاء اور شہریوں کو کھو دیا۔ پورا شہر سوگ میں ڈوب گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔
8 اگست ہماری تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جس کا درد آج بھی تازہ ہے۔
دعا ہے ایسا دن ہم پھر کبھی نہ دیکھیں۔