کوئلہ پھاٹک پر جاری احتجاجی دھرنا گزشتہ تین روز سے مسلسل جاری ہے۔ یہ دھرنا زیارت میں دہشتگردی کے افسوسناک واقعے میں 30 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے خلاف دیا جا رہا ہے، جہاں لواحقین اور مظاہرین انصاف اور مؤثر اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
دھرنے کے اہم مطالبات:
1- واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے ایک آزاد اور بااختیار جوڈیشل کمیشن کا قیام۔
2- تمام پشتون علاقوں سے دہشتگردوں اور مسلح گروہوں کا مکمل خاتمہ اور مستقبل میں پائیدار امن و امان کی ضمانت۔
3- پورے صوبے سے ایف سی کے انخلا کا مطالبہ۔
4- پولیس میں ضم کی گئی لیویز فورس کی سابقہ حیثیت میں بحالی۔