*نوشکی: نامعلوم وجوہات کی بنا پر بازار بند، سیکیورٹی فورسز نے اہم مقامات پر پوزیشن سنبھال لی*
نوشکی: شہر کا مرکزی بازار جمعرات کے روز اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند ہوگیا، جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق بازار کی بندش کے دوران سیکیورٹی فورسز نے شہر کے مختلف اہم مقامات اور بازار میں پوزیشن سنبھال لی، جبکہ علاقے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی دیکھنے میں آئے۔