My WordPress Blog

سرپلس چینی کی برآمد پر کرشنگ سیزن کے قریب فیصلہ متوقع ہے

سرپلس چینی کی برآمد پر کرشنگ سیزن کے قریب فیصلہ متوقع ہے، شوگر ملزنے 13 لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی کا دعویٰ کیا ہے، برآمد سے 50 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے، گزشتہ سال برآمد کے بعد چینی 180 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی تھی۔

ہ وفاقی حکومت آئندہ کرشنگ سیزن کے قریب سرپلس چینی برآمد کرنے کی منظوری دے گی۔ فیصلہ مارکیٹ میں قلت کے خدشے اور قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے کیا گیا، حکومت مقامی سٹاک پور اکرنے کیلئے بعد میں چینی کی درآمد سے بچنا چاہ رہی ہے ۔

برآمد کی اجازت نہ ملی تو آئندہ سیزن میں کسانوں کو بہتر قیمت دینا مشکل ہوگا ،گزشتہ سال چینی برآمد کی اجازت کے بعد مقامی مارکیٹ میں قیمت 180 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی تھی۔