قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنے لاپتا پالتو کتے کے گھر واپس آنے کی ویڈیو پوسٹ کی تو اس پر اینکر معید پیرزادہ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا” کاش کہ بلوچستان، خیبر اور کشمیر کے Missing Persons بھی شاہد آفریدی کے کتے کی طرح واپس گھر آ سکتے! کاش ان پاکستانیوں کے حقوق آفریدی صاحب کے کتے جتنے ہی ہوتے۔”
اس پر جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا ” میں نے صرف اپنے لاپتا پالتو جانور کی واپسی کی اپیل کی تھی اور کمیونٹی نے مدد کی، اس پر بھی سیاست چمکانا تمہاری گرتی ہوئی سوچ کو ظاہر کرتا ہے، ویسے Max تم سے ہزار گنا بہتر ہے، کیونکہ وہ نہ تو جعلی انگوٹھے لگا کر جیل جاتا ہے اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹ کر ملک سے فرار ہوتا ہے۔”