My WordPress Blog

دعویٰ کیا کہ عمران خان نے سانحہ 9 مئی پر معافی مانگ لی، ذرائع کے مطابق اہم دوست کے ذریعے پیغام پہنچادیا گیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں لندن میں مقیم صحافی اظہر جاوید نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے سانحہ 9 مئی پر معافی مانگ لی، ذرائع کے مطابق اہم دوست کے ذریعے پیغام پہنچادیا گیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو علاج کیلئے شفاء ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سے پہلے یہ دعوے کیے جاتے رہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سانحہ 9 مئی کی معافی مانگیں لیکن انہوں نے مبینہ طور پر متعدد بار معافی مانگنے سے انکار کیا۔ اب اظہر جاوید کی طرف سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے تاہم اس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔