My WordPress Blog

پیٹرولیم مصنوعات

*ایران امریکا جنگ کی آڑ میں حکمرانوں کی لوٹ مار*

 

گزشتہ ایک ہفتے میں بھارت ،بنگلہ دیش یہاں تک کہ سری لنکا اور نیپال میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا مگر پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران ڈیزل کی قیمت میں 56.59 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 20.03 روپے فی لیٹر بڑھ چکی ہے۔

یعنی جنگ کے شعلوں میں صرف ہم پاکستانی جل رہے ہیں۔ جو ظالم حکمران آئل مافیا کو نوازنے کے لیے یہ ستم ڈھا رہے ہیں، یہ آگ ایک دن ان تک بھی پہنچے گی ۔ڈھاکہ کے “رضاکار” اور دہلی کی “کاکروچ پارٹی” کی طرح پاکستان کے نوجوان بھی اسلام آباد میں بھی تاج و تخت اچھالنے آسکتے ہیں بس نقارے پر چوٹ پڑنے کی دیر ہے.