بشنت کمار کے بہیمانہ قتل پر صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی کا اظہارِ افسوس، ملزمان کی فوری گرفتاری پر زور
بشنت کمار کے بہیمانہ قتل پر صوبائی وزیر سردار کوہیار خان ڈومکی کا اظہارِ افسوس، ملزمان کی فوری گرفتاری پر زور
صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس بلوچستان چیف سردار کوہیار خان ڈومکی نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے بشنت کمار کے بہیمانہ قتل کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ بشنت کمار کے قتل کے واقعے پر انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ہندو برادری اور متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
سردار کوہیار خان ڈومکی نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہندو برادری سمیت تمام اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ضروری ہے۔ سبی میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ متعلقہ ادارے امن و امان برقرار رکھنے اور تمام شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں۔