★ ایس۔ایس۔پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایت پر SHO اوتھل وحید علی مگسی کی کامیاب کارروائی کار لفٹر گرفتار، چوری شدہ ٹویوٹا کرولا کار برآمد*
*DISTRICT POLICE LASBELA*
*★ ایس۔ایس۔پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی ہدایت پر SHO اوتھل وحید علی مگسی کی کامیاب کارروائی کار لفٹر گرفتار، چوری شدہ ٹویوٹا کرولا کار برآمد*
*★ایس۔ایس۔پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی خصوصی ہدایت پر SHO اوتھل وحید علی مگسی نے اپنی پولیس ٹیم ہیڈ کانسٹیبل عظیم و دیگر ملازمان پولیس کے ہمراہ دوران سنیپ چیکینگ مین۔آر۔سی۔ڈی روڈ زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ کے مقام پر کراچی کی جانب سے آنے والی ایک ٹویوٹا کرولا کار رجسٹریشن نمبر AQB-091 کو مشکوک جان کر روکا۔ دریافت پر ملزم نے اپنا نام خلیل احمد ولد عبدالولی قوم بادینی سکنہ بلدیہ ٹاؤن کراچی حال ڈسٹرکٹ چاغی بتلایا۔ معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ متذکرہ بالا کار گاڑی پولیس تھانہ سمن آباد کراچی کی حدود سے چوری کی گئی ہے۔ اوتھل پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 53/2026 بجرم زیر دفعہ 411 ت پ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔*
*DMO to SSP Lasbela*