My WordPress Blog

دبئی

دبئی8 میں چیک فراڈ کا ایک انوکھا کیس سامنے آیا ہے، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر ایسی خاص سیاہی استعمال کر کے چیک جاری کیا جو وقت گزرنے کے ساتھ مٹ گئی، لیکن اس کا یہ حربہ عدالت میں پکڑا گیا۔ کیس کے مطابق ایک شخص نے 1.7 ملین درہم کی رقم کے بدلے بطور ضمانت چیک حاصل کیا، تاہم جب ادائیگی کے لیے چیک بینک میں جمع کرایا گیا تو اس کی تفصیلات تبدیل ہو چکی تھیں اور بینک نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ تحقیقات کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ چیک کو جان بوجھ کر تبدیل ہونے والی سیاہی سے تیار کیا گیا تھا، جس کا مقصد ادائیگی سے بچنا تھا۔ دبئی عدالت نے ملزم کو 1.7 ملین درہم واپس کرنے، قانونی سود ادا کرنے اور متاثرہ شخص کو 30 ہزار درہم معاوضہ دینے کا حکم دے دیا، جبکہ فوجداری عدالت میں بھی اسے سزا سنائی جا چکی ہے۔