وفاقی حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے24 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت 75 پیسے کم کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پیٹرول کی نئی قیمتیں 30جولائی کے لیے ہوں گی۔