My WordPress Blog

بلوچستان ہائی کورٹ کا جوائنٹ روڈ پر نئی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بڑا ایکشن

بلوچستان ہائی کورٹ کا جوائنٹ روڈ پر نئی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بڑا ایکشن

 

چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان محمد کامران خان ملا خیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ریلوے کا متنازع اشتہار معطل کر دیا۔

 

عدالت عالیہ نے جوائنٹ روڈ پر نئی دکانوں اور کمرشل تعمیرات پر فوری پابندی برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

 

بلوچستان ہائی کورٹ نے ریلوے حکام، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کر دیے

 

آئندہ سماعت تک جوائنٹ روڈ پر کسی نئی تجارتی سرگرمی کی اجازت نہیں ہوگی، عدالت عالیہ بلوچستان

 

عدالت نے ڈی ایس پاکستان ریلوے کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

 

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔

 

جوائنٹ روڈ پر ٹریفک مسائل اور تجاوزات سے متعلق اہم آئینی درخواست پر سماعت۔

 

عدالت نے 2016 کے فیصلے کی خلاف ورزی پر ریلوے حکام کے اقدامات پر سخت برہمی ظاہر کی۔

 

جوائنٹ روڈ، زرغون روڈ اور سمنگلی روڈ پر کمرشل سرگرمیوں کے خلاف عدالتی احکامات برقرار۔

 

ریلوے کی جانب سے شاپنگ پلازہ، ہوٹل اور مارکیٹ منصوبوں کے اشتہار پر عدالتی اسٹے جاری

 

بلوچستان ہائی کورٹ نے کہا سڑکوں کی توسیع کا مقصد کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 

عدالت نے غیر قانونی تعمیرات اور ٹریفک جام کے معاملے کو سنگین قرار دے دیا۔

 

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعدد علاقوں میں دکانیں سیل کیے جانے کا انکشاف۔

 

جوائنٹ روڈ پر نئی کمرشل لیزنگ اور تعمیرات عدالتی حکم تک معطل

 

چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے متعلقہ حکام سے مکمل تعمیل رپورٹ طلب کر لی۔

 

عدالت نے کیس کو 2016 کے تاریخی تجاوزات کیس کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت دے دی۔

 

، عوامی مفاد اور ٹریفک روانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ بلوچستان ہائی کورٹ کا حکم

 

غیر قانونی کمرشل منصوبوں کے خلاف شہریوں کی درخواست پر عدالت کا اہم عبوری حکم۔