My WordPress Blog

کوئٹہ (پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سول ہسپتال کوئٹہ کے سرجیکل ٹاور میں ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے ساتھ پیش آنے والے تیزاب گردی کے سفاکانہ واقعے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے اوپی ڈیز مسلسل بند رہی اور ینگ ڈاکٹرز کی جاری احتجاجی ہڑتال ختم کرنا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

پارٹی پہلے دن سے معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنے اور مذاکرات کی راہ اپنانے کی تجویز پیش کرتی چلی آئی ہے۔ حکومت کو ہٹ دھرمی ختم کرنا ہوگی اور آئندہ ایسے واقعات انتظامی صفوں کے اندر ہونے کی تدراک اور کمیٹی اپنے ملازمین کے اخلاقی کردار کا ذمہ دار بناناہوگا۔

اور اسی طرح ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مذاکرات کرنے اور عوام کو سرکاری علاج سے محرم کرنے کا رویہ ترک کرنا ہوگا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی واقعہ کے خلاف احتجاج، عوام،تنظیم، سیاسی پارٹی کا حق ہے۔

ایسی سفاکانہ پر تشدد واقعات ہمارے قومی روایات، اسلام اور عالم انسایت کے اقدار کو پائمال کرنے کے مترادف ہیں،

خواتین پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ اور واقعہ کے ملزم کو گولی سے مارنا اور واقعہ کے نشانات ختم کرنا پولیس کی سنگین جرم کے ذمرے میں آتا ہے اور یہ واقعہ ہمارے قومی اعلیٰ روایات اسلام اور عالم انسانیت کے سماجی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

آئندہ ایسے واقعات کی تدارک کے لیے حکومت اور محکمہ صحت کا یقین دہانی کرانا ان کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔

#PMAP

#pashtoonkhwa_map_quetta

#quetta