My WordPress Blog

کیپ وردے نے دفاعی چمپئین ارجنٹائن کو خون کے آنسو رلا دیا۔   

کیپ وردے نے دفاعی چمپئین ارجنٹائن کو خون کے آنسو رلا دیا۔

 

پہلے اسپین کو روکا، پھر یوراگوئے کو ٹکر دی، اور اب ارجنٹائن جیسی عالمی جائنٹ کے سامنے بھی مقررہ وقت تک سینہ تان کر کھڑے رہے۔ پانچ لاکھ کی آبادی والے اس چھوٹے افریقی ملک نے تین عالمی چمپئینز کا جنازہ نکال دیا۔

 

کیپ وردے جسے ورلڈ کپ سے پہلے فٹبال کی دنیا شاید نقشے پر بھی ڈھونڈنے سے قاصر تھی۔ آج فٹبال کے افق پر سب سے چمکتا ہوا ستارہ بن چکا ہے۔

 

ارجنٹائن کے خلاف ان کا سنسنی خیز مقابلہ کسی جنگ سے کم نہ تھا۔ میدان پر ایک طرف میسی سمیت ستاروں سے سجی کہکشاں تھی اور دوسری طرف جنون سے بھرے گیارہ نوزائیدہ کھلاڑی ۔

 

مقررہ وقت کا کھیل ختم ہونے تک کیب وردے نے ارجنٹائن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا۔ دو بار خسارے میں جانے کے باوجود دوبارہ میچ میں آنا کسی معجزہ سے کم نہ تھا۔ تیسرے گول کو برابر کرنے کی انہوں نے سرتوڑ کوشش کی مگر قسمت نے آخری لمحات میں ساتھ نہ دیا اور کیب وردے یہ میچ 2-3 ہار کر ورلڈ کپ سے رخصت ہو گیا۔

 

کیب وردے نے صرف دفاع نہیں کیا، بلکہ مخالفین کے اعصاب کے ساتھ کھیلا اور جب بھی موقع ملا برق رفتاری سے ایسے حملے کیے کہ مخالفین کو "ناکوں چنے چبوا دیے۔ان کے خطرناک ارادے دیکھ کر اب دنیا انہیں "انڈر ڈاگ” نہیں، بلکہ ایک نہایت سنجیدہ اور خطرناک حریف کے طور پر یاد رکھے گی۔

 

#wc2026

#caboverde

#argentina