شہداء زیارت پولیس کی لاشیں محفوظ رکھنے کیلئے شہری نے اپنا کاروباری ریفریجریٹڈ کنٹینر وقف کر دیا۔
کوئٹہ : چمن سے تعلق رکھنے والے ممتاز کاروباری شخصیت حاجی صدو خان بیانزئی نے کوئلہ پاٹک کوئٹہ میں دوران احتجاج میتوں کو محفوظ درجہ حرارت میں رکھنے کیلئے کولنگ سسٹم پر مبنی اپنا ریفریجریٹڈ کنٹینر کراچی سے پہنچا کر وقف کر دیا۔
لواحقین نے حاجی صدو خان بیانزئی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کنٹینر میں شہداء زیارت کے میتوں کو مناسب درجہ حرارت میں محفوظ رکھا جائے گا، جب تک دھرنا کمیٹی کامیاب مذاکرات کے نتیجہ پر نہیں پہنچتی۔