وفاقی وزیر احسن اقبال نے ہیوسٹن میں ناسا حکام اور امریکی ایرو اسپیس کمپنیوں کے نمائندوں سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان کے خلائی شعبے میں تعاون اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خلائی منصوبہ! ملاقات میں نارووال میں اسپیس ایکسپلوریشن سینٹر کے قیام اور اس میں امریکی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری! احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ناسا کے تعاون سے پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کی خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرنا چاہتے ہیں۔
سرمایہ کاری کی دعوت! امریکی ایرو اسپیس کمپنیوں کو پاکستان میں ڈویلپمنٹ سینٹرز قائم کرنے کی باضابطہ دعوت بھی دی گئی۔
نیا وژن! وفاقی وزیر کے مطابق اسپیس لرننگ سینٹر نئی نسل میں سائنس، تحقیق اور خلائی شعور کو فروغ دینے کا قومی منصوبہ ہے، جبکہ پاکستان کا خلائی وژن علم، جدت اور نوجوان افرادی قوت پر مبنی ہے۔
کیا پاکستان عالمی خلائی دوڑ میں نمایاں مقام حاصل کر سکے گا؟
کمنٹس میں اپنی رائے دیں۔