My WordPress Blog

سینئر صحافی شہباز رانا نے ٹرییبون میں شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں دعویٰ

سینئر صحافی شہباز رانا نے ٹرییبون میں شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیاہے کہ حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے تحت 14.2 ارب روپے مالیت کی 11 جائیدادیں، جن میں سات بیرون ملک واقع ہیں، نئے خریداروں کے حوالے کر دی ہیں۔ جائیدادوں کی مجموعی مالیت 14.2 ارب روپے ہے، جو 75 فیصد حصص کی خریداری کے بدلے حکومت کو ادا کیے گئے 10 ارب روپے سے تقریباً 4 ارب روپے زیادہ بنتی ہے۔بیرون ملک جائیدادوں میں بھارت میں 2 ، ایمسٹرڈیم میں 3 ، ازبکستان اور امریکہ میں ایک ایک شامل ہے۔ کہ روزویلٹ ہوٹل کو رواں سال دسمبر تک مارکیٹ میں پیش کر دیا جائے گا اور امریکی بینک اس کے حصول میں دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں۔ حکومت بہترین قیمت حاصل کرنے کے لیے مسابقتی عمل کو فروغ دینا چاہتی ہے۔ فروخت کے معاہدے کے تحت پہلے مرحلے کے ایک سال کے اندر دوسرا مرحلہ مکمل کیا جائے گا، جس میں کنسورشیم مزید 45 ارب روپے پی آئی اے میں سرمایہ کاری کرے گا۔خریدار نے ضمنی معاہدے کے تحت پہلے مرحلے کے 12 ماہ کے اندر باقی 25 فیصد حصص خریدنے کے لیے کال آپشن بھی استعمال کرنے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے، جس کے تحت حکومت پاکستان کو مزید 45 ارب روپے ادا کیے جائیں گے۔