قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنی بہترین فٹنس کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے ورزش سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔
وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے لیے "ٹائم آؤٹ” کا مطلب بھی جم میں ورزش کرنا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ انہیں ورزش کرنا بے حد پسند ہے اور 60 برس کی عمر میں بھی وہ خود کو 50 سال کا محسوس کرتے ہیں۔
وسیم اکرم کے اس پیغام کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، جبکہ کئی صارفین نے ان کی فٹنس، نظم و ضبط اور صحت مند طرزِ زندگی کو قابلِ تقلید قرار دیا۔