وفاقی حکومت نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر کسان پاکستان نامی اکاؤنٹ نے لکھا کہ دس لاکھ ٹن گندم جو درآمد کرنے کا فیصلہ ہوا ہے اسکی قیمت تقریباً 70 ارب روپے بنتی ہے اگر یہی گندم پاکستانی کسانوں سے خریدی جاتی تو کاشتکاروں کا بھلا ہونا تھا اب یہی رقم باہر کے کسان کمائیں گے،حکومتی گندم پالیسی مکمل فلاپ رہی ہے۔