بلوچستان میں بدامنی، گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے اور قتل و غارت گری کے خلاف کوئٹہ میں محمود خان اچکزئی کا 3 روزہ پشتون قومی جرگے کا اعلان
کوئٹہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے، کہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی، قومی شاہراہوں اور کاروبار کی بندش، مال بردار گاڑیوں کو جلانے کے خلاف مسائل کے حل کے لیے کوئٹہ میں 29 سے 31 اگست تک 3 روزہ جرگہ بلایا جائے گا۔