My WordPress Blog

واپڈا انتظامیہ سے عوامی اپیل ڈیرہ مراد جمالی

واپڈا انتظامیہ سے عوامی اپیل

ڈیرہ مراد جمالی اور گردونواح میں اس وقت شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ ننھے بچے، بزرگ، بیمار افراد اور خواتین بجلی کی طویل بندش کے باعث شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

واپڈا انتظامیہ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ عوام کی تکلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے صبح 9 بجے تک بجلی کی فراہمی جاری رکھی جائے، اور اگر لوڈشیڈنگ ناگزیر ہو تو اسے صبح 10 بجے کے بعد کیا جائے تاکہ لوگ شدید گرمی کے ابتدائی اوقات میں کچھ سکون حاصل کر سکیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ واپڈا انتظامیہ عوامی مفاد میں اس اپیل پر ہمدردانہ غور کرے گی اور شہریوں کو ممکنہ ریلیف فراہم کرے گی۔

شکریہ

منجانب: عوامِ نصیرآباد