- مانگی ڈیم حملہ: عدالتی تحقیقات کا آغاز
- حکومت بلوچستان نے مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن، ضلع زیارت میں دہشت گردانہ حملے اور پولیس اہلکاروں کی شہادتوں کی عدالتی تحقیقات کے لیے جسٹس محمد عامر نواز رانا کو انکوائری کمیشن مقرر کر دیا ہے۔
- کمیشن نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے رجسٹرار/سیکرٹری مقرر کر دیا ہے اور عوام، متعلقہ اداروں و سکیورٹی ایجنسیز سے شواہد اور معلومات طلب کی ہیں۔ متعلقہ افراد 28 اگست 2026 تک دفتری اوقات میں عدالت عالیہ بلوچستان، کوئٹہ میں کمیشن کے رجسٹرار/سیکرٹری ملک شعیب سلطان کے دفتر میں اپنے کوائف اور دستیاب شواہد جمع کرا سکتے ہیں۔
Prev Post
Next Post