My WordPress Blog

عمران خان

  1. اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان نے لکھا کہ برطانیہ کب تک خاموش رہے گا؟ گزشتہ تین سالوں سے میرے دو بیٹوں کے والد اور پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو ان کے سیاسی مخالفین کی جانب سے شدید انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، انہوں نے تین سال تک تنہائی کی قید برداشت کی ہے۔ گزشتہ تقریباً دس ماہ سے ان کے خاندان کو ان سے رابطے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہیں بنیادی ترین انسانی رابطے سے محروم رکھا گیا ہے اور کتابوں، وکلاء اور ڈاکٹروں تک رسائی سے روک دیا گیا ہے۔
  2. بین الاقوامی انسانی حقوق کے معاہدات بالکل واضح ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ‘نیلسن منڈیلا رولز’ کے تحت، مسلسل 15 دن سے زائد کی تنہائی کی قید ممنوع ہے اور یہ تشدد کے مترادف ہے۔انہوں نے یہ سلوک 15 دن نہیں بلکہ تین سال تک سہا ہے۔
  3. خود پاکستان کی سپریم کورٹ نے اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے جامع طبی علاج، ان کے ذاتی ڈاکٹر تک رسائی، خاندان کی باقاعدہ ملاقاتوں اور ان کے بیٹوں کے ساتھ ہفتے میں دو بار فون پر بات کروانے کا حکم دیا ہے۔ باوجود اس کے، ان احکامات کی بھی عدولی کی جا رہی ہے۔
  4. اب یہ محض پاکستان کا کوئی سیاسی معاملہ نہیں رہا، بلکہ ایک انسانی حقوق کی ہنگامی صورتحال بن چکا ہے۔
  5. ان کے برطانیہ کے ساتھ دیرینہ اور گہرے تعلقات ہیں۔ انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی، آکسفورڈ یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کی کپتانی کی اور انگلینڈ میں سالہا سال کاؤنٹی کرکٹ کھیلی۔ اس ملک کے ساتھ ان کا تعلق آدھی صدی سے زائد عرصے پر محیط ہے۔ ان کی رفاہی خدمات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، جن میں پاکستان کا واحد مفت کینسر ہسپتال اور ایک یونیورسٹی کی تعمیر شامل ہے۔ ان کے بیٹے، میرے دو بچے سلیمان اور قاسم، برطانوی شہری ہیں۔ وہ ہزاروں میل دور سے اپنے والد کی گرتی ہوئی صحت کو دیکھنے پر مجبور ہیں؛ انہیں ملاقات سے روکا گیا، ویزے دینے سے انکار کیا گیا، حکومتی عہدیداروں کی جانب سے علانیہ طور پر خود ان کی گرفتاری کی دھمکیاں دی گئیں، اور یہاں تک کہ عدالت کے حکم کے مطابق باقاعدہ فون کالز سے بھی محروم رکھا گیا۔
  6. میں نے برطانوی حکومت سے بارہا مداخلت کی اپیل کی ہے۔ پسِ پردہ سفارت کاری (بیک چینلنگ) کی بظاہر تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ سابق وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے مجھے تحریری طور پر مطلع کیا تھا کہ اگر میرے بیٹے، جو کہ برطانوی شہری ہیں، اپنے والد سے ملنے کے لیے پاکستان جائیں اور انہیں گرفتار کر لیا جائے تو برطانیہ اس میں مداخلت نہیں کرے گا۔ برطانیہ کو اب علانیہ اور واضح طور پر آواز اٹھانی ہوگی۔ پاکستان سے مطالبہ کیا جائے کہ وہ اپنی سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرے؛ عمران خان کی طبی رسائی، ان کا اپنے خاندان سے ملنے کا حق بحال کرے، ان کی طویل تنہائی کا خاتمہ کرے اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کو برقرار رکھے۔
  7. پاکستان کامن ویلتھ کا رکن ملک ہے۔ برطانیہ کی یہ ایک طویل اور فخر پر مبنی روایت رہی ہے کہ وہ نااہل یا من مانی حراست، غیر انسانی سلوک اور بنیادی حقوق کی پامالی کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہوتا ہے۔ اگر ہم ان اصولوں کو صرف اپنی مرضی کے مطابق استعمال کریں اور جب سہولت نہ ہو تو نظر انداز کر دیں، تو پھر ان اصولوں کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہتی۔
  8. یہ نئی برنہم حکومت سے ایک التجا ہے کہ خدارا اب درست اور حق کا راستہ اختیار کریں۔