چمن کے ایک مدرسے میں استاد کے مبینہ سخت رویے سے معصوم بچی ملالی کی ایک آنکھ ضائع ہونے کی خبر انتہائی دلخراش ہے۔ ڈپٹی کمشنرچمن کی ہدایات پر مدرسہ سیل کر دیا گیا ہے۔
بچوں کی اصلاح محبت، تربیت اور حکمت سے ہونی چاہیے۔ ایک معصوم بچے کو نقصان پہنچانا اس کے مستقبل اور ذہن پر گہرا اثر چھوڑ سکتا ہے۔
آخر مار*پیٹ یا سختی کو تربیت کا ذریعہ کیوں سمجھا جاتا ہے؟ کیا واقعی یہ ہر مسئلے کا حل ہے؟