My WordPress Blog

(آگاہ مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان حکومت کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ ایف سی اہلکار شبیر بلوچ جو گوادر میں فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں ش ہ ی د ہوئے ان کو بی وائی سی کے غ ن ڈ وں نے ش ہ ی د کیا اور اس کیس میں ماہ رنگ کو سزا ہوئی جس پر ش ہ ی د شبیر بلوچ کی فیملی کو دھمکی دیدی گئی ہے ۔ ان کے بھائی منظور سے میں رابطہ کرونگا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائٹ نیوز کے اینکر ماریہ جدون سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

 

بابر یوسفزئی نے کہا کہ عام بلوچ کو یہ کہنا چاہونگا کہ ہم انہیں تحفظ دیں گے ۔ شبیر بلوچ ہمارے ماتھے کا جھومر ہے ۔ ش ہ ی د شبیر بلوچ کی فیملی کو تحفظ دیں گے ۔ ہر عام بلوچ کو بھی تحفظ دیں گے جو ریاست کیساتھ کھڑی ہے۔

شبیر بلوچ کے قتل کا عدالت کے ذریعے منصفانہ طریقے سے ٹرائل ہوا اور منصفانہ فیصلہ آیا ۔ایک بات اہم ہے کہ جس جج نے فیصلہ دیا اس کی فیملی کو بھی تھریٹس ہیں اب ہم نے قانون میں ترمیم کی ہے اب فیس لیس ٹرائل ہوگا اور جج کی شناخت کو چھپایا جائیگا بلوچستان واحد صوبہ ہے جہاں دو سٹنگ جسٹس صاحبان کو ق ت ل کردیا گیا۔ ہم ہر ایک کو تحفظ دیں گے۔