وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 93 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔