صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو زرداری اپنے بچوں اور شوہر محمود چودھری کے ہمراہ لندن پہنچ گئی ہیں۔روزنامہ جنگ کے مطابق بختاور اپنے والد صدر آصف علی زرداری کے ساتھ تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گی۔آصفہ بھٹو زرداری کی بھی آئندہ چند روز میں لندن آمد متوقع ہے جبکہ ان کے بھائی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بھی لندن آمد متوقع ہے۔صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے بتایاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی لندن آمد متوقع ہے، ذرائع کے مطابق مریم نواز شریف رواں ویک اینڈ پر لندن پہنچیں گی، لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گی،مریم نواز شریف اپنی سب سے چھوٹی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کریں گی، ان کی چھوٹی بیٹی نے لندن کی ایک یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کی ہے۔