سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر علی امین خان گنڈاپور کو ڈیرہ اسماعیل خان
سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی صدر علی امین خان گنڈاپور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کی رہائش گاہ پر نظربند کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جبکہ گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کو ان کے گھر میں نظربند کیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیس نے انہیں گھر میں نظربند کر دیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے اقدامات سے ڈرنے والے نہیں اور ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔
اس معاملے پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال باضابطہ مؤقف سامنے آنے کا انتظار ہے۔