بلوچستان حکومت نے کوئٹہ میں 300 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے جدید بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی کیلئے 5 غیر ملکی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے، جن میں سے ایک کمپنی کا انتخاب کیا جائے گا۔
فزیبلٹی رپورٹ اور سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد منصوبے پر عملی کام شروع کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق کوئٹہ بی آر ٹی منصوبہ 2032 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اس منصوبے کے بعد کوئٹہ بھی لاہور، اسلام آباد، ملتان، کراچی اور پشاور کے بعد جدید بی آر ٹی نظام رکھنے والے بڑے پاکستانی شہروں میں شامل ہو جائے گا۔