بلوچستان ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں محکمہ صحت میں AI پر مبنی حاضری کا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔
اب محکمہ صحت کے ملازمین کی حاضری جدید AI نظام کے ذریعے ریکارڈ کی جاتی ہے، جس کے بعد حاضری کے نظام میں شفافیت آئی ہے اور حاضری کی شرح 95 سے 97 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
صرف حاضری ہی نہیں، بلکہ فارمیسی کے نظام کی نگرانی بھی AI کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ کون سی دوا، کس مریض کے نام پر اور کب جاری کی گئی، اس کا ریکارڈ محفوظ رہتا ہے، جس سے ادویات کی فراہمی اور ریکارڈ میں شفافیت کو بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔