مچھ زمیندار ہوٹل کے قریب مسافروں سے بھری ویگن اور ٹرک میں خوفناک تصادم 3 افراد جاں بحق 30 سے زائد زخمی۔
مچھ زمیندار ہوٹل کے قریب مسافروں سے بھری ویگن اور ٹرک میں خوفناک تصادم 3 افراد جاں بحق 30 سے زائد زخمی۔
کوئٹہ(بولتا بلوچستان) مچھ میں زمیندار ہوٹل کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔
مچھ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر سول ہسپتال مچھ منتقل کر دیا گیا، جبکہ حادثے کے بعد زخمیوں کو ریسکیو کرنے کا عمل تاحال جاری ہے۔
ذرائع بولتا بلوچستان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، تاہم حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
بولتا بلوچستان میڈیا کے ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔