My WordPress Blog

مریض ہسپتال پہنچا، مگر سیاسی بخار ایوانوں میں چڑھ گیا!

مریض ہسپتال پہنچا، مگر سیاسی بخار ایوانوں میں چڑھ گیا!

 

کوئٹہ: حافظ حمداللہ نے سوشل میڈیا پر ایک طنزیہ پوسٹ کے ذریعے موجودہ سیاسی صورتحال پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

 

حافظ حمداللہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ “مریض تو ہسپتال جا رہا ہے، مگر سیاسی بخار کہیں اور چڑھ رہا ہے۔”

 

انہوں نے مزید طنزیہ انداز میں کہا کہ اقتدار کے ایوانوں میں موجود مکینوں کو شاید یہ خوف لاحق ہے کہ آج مریض ہسپتال سے گیا ہے، کل شاید سیاست بھی جیل سے باہر آجائے۔

 

حافظ حمداللہ کی اس مختصر مگر معنی خیز پوسٹ کو سیاسی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے موجودہ سیاسی حالات پر طنزیہ اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے