آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی 93ویں لہر میں ایران نے شہید نیول چیف ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی یاد میں صیہونی ریاست پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کر دیا، موساد ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا۔
ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت حملوں کی 93ویں لہر میں شمالی اور وسطی مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی جنگی امدادی مراکز پر حملے کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ مغربی گلیلی، حیفہ، کفرکنہ اور کرائیوٹ پر گائیڈڈ میزائل داغے گئے، ایرانی فورسز نے گائیڈڈ میزائلوں کے ذریعے اہداف کو درستگی سے نشانہ بنایا، یہ حملے بحریہ کے شہید ریئر ایڈمرل علی رضا تنگسیری کی یاد میں کیے گئے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے تل ابیب اور حیفہ سمیت مختلف شہروں پر کیے گئے حملوں کے نتیجے میں عمارتیں تباہ ہوگئیں، گاڑیوں میں آگ لگ گئی، جبکہ اسرائیل کا دفاعی نظام میزائل روکنے میں بری طرح نا کام رہا۔
موساد ہیڈکوارٹرز
پاسداران انقلاب نے اسرائیلی شہر تل ابیب میں موساد کا ہیڈکوارٹر میزائل حملے سے تباہ کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔