*پورے کراچی میں کام کررہی ہوں، اٹھالو اگر اٹھاسکتے ہو‘ انمول عرف پنکی کی آڈیو نے کھلبلی مچا دی*
منـشـیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی کی لییلک ہونے والی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔ جس میں اس نے ملک کے بوسیدہ نظام کو کھلا چیلنج دیا ہے۔
آڈیو میں ملزمہ انمول کہہ رہی ہے کہ آپ لوگوں کی عقل گھٹنوں میں ہے، 8، 9 سال میرے پیچھے لگے رہتے ہیں، ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں مگر پکڑ نہیں پاتے۔
ملزمہ نے مزید کہا کہ جس دن دماغ سے سوچنا شروع کرو گے، پنکی کی طرح برانڈ بن جاؤ گے۔
ملزمہ نے یہ بھی کہا کہ پتا نہیں کہاں سے اٹھ کے آجاتے ہیں کہ پنکی کو پکڑیں گے۔ وہ پورے کراچی میں کام کررہی ہے اٹھا لو اگر اٹھا سکتے ہو۔