*22 سالہ انتھک خدمت کا یہ صلہ؟*
* این سی ایچ ڈی اور بیکس اساتذہ کی محکمۂ تعلیم بلوچستان سے پُرزور اپیل!🙏🙏🙏*
ہم گزشتہ 22 سالوں سے بلوچستان کے دور دراز، پسماندہ اور مشکل علاقوں میں NCHD اور BECS کے پلیٹ فارم سے بطور پرائمری اساتذہ اپنے فرائض انتہائی محنت، لگن اور خلوص کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔ ہم نے اپنی زندگی کے قیمتی سال بلوچستان کے غریب اور پسماندہ علاقوں کے بچوں کو تعلیم دینے کے لیے وقف کر دیے ہیں، تاکہ علم کی شمع ہر گاؤں اور ہر گھر تک پہنچ سکے۔
لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ 22 سالہ طویل خدمت کے باوجود آج بھی ہم اپنے بنیادی سروس حقوق، ملازمت کے تحفظ اور سرکاری پرائمری اساتذہ کو حاصل مراعات سے محروم ہیں۔
💔 کیا غریب بچوں کو تعلیم دینا ہمارا جرم ہے؟
کیا بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں علم کی روشنی پھیلانے والے اساتذہ اپنے جائز حق اور حلال روزی کے لیے بھی پریشان رہیں؟
*📌 ہمارے بنیادی مطالبات:*
1️⃣ مستقلی اور سروس سیکیورٹی:
این سی ایچ ڈی اور بیکس کے تمام اہل اساتذہ کو محکمۂ تعلیم بلوچستان میں قانون اور پالیسی کے مطابق مستقل (Regularize) کیا جائے اور پرائمری اساتذہ کے برابر جائز سروس مراعات اور حقوق فراہم کیے جائیں۔
2️⃣ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی:
اساتذہ کی تنخواہوں کی ہر ماہ بروقت ادائیگی کے لیے مستقل، شفاف اور مؤثر نظام بنایا جائے، تاکہ اساتذہ اور ان کے خاندان مالی مشکلات سے محفوظ رہ سکیں۔
3️⃣ 22 سالہ سروس کا اعتراف:
اساتذہ کی گزشتہ 22 سالہ خدمات کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے قانون و ضابطے کے مطابق سینیارٹی، سروس فوائد اور دیگر جائز حقوق فراہم کیے جائیں۔
🙏 ہماری پُرزور اپیل
ہم وزیراعلیٰ بلوچستان، وزیرِ تعلیم بلوچستان اور محکمۂ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ🙏🙏🙏این سی ایچ ڈی اور بیکس اساتذہ کے اس دیرینہ اور سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے۔
ہم کسی احسان کے طلبگار نہیں، بلکہ اپنی طویل خدمات کے جائز حق، عزتِ نفس، ملازمت کے تحفظ اور بروقت تنخواہ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
📚 جو استاد نسلوں کو سنوارتا ہے، اس کے مستقبل کو بھی محفوظ بنایا جائے۔
*🌹 استاد کو عزت دو، تعلیم کو مضبوط کرو، بلوچستان کا مستقبل روشن کرو