قلات( این این آئی) قلات کے علاقے میں مسافر بس کو حادثہ تین افراد جاںبحق 10 سے زائد زخمی ہوگئے ۔قلات پولیس کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ گزشتہ شب قلات کے علاقہ بینچہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین سمیعءاللہ ولد نادرخان سکنہ ژوب محمد عاصم ولد عطاءمحمد مشرقی بائی پاس کوئٹہ اور ولی داد افراد جاںبحق اور دس سے زائد شدید زخمی ہوگئے جن میں خان محمد،عصمت اللہ،سراج الدین،حبیب اللہ،احسان اللہ،عبدالقدوس، بی بی اقرائ،یاسمین ،آصف،ولی داد،مصور،محمد حسین اور شعب احمد شامل ہیں ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیموںنے موقع پر پہنچ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قلات اور سوراب کے ہسپتال منتقل کردیا جہاںشدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔مزید کاروائی جاری ہے