*ٹرانسپورٹرز فی الحال معدنیات لوڈ نہ کریں، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن*
🔶 کوئٹہ، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن اور آل بلوچستان منی مزدہ گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے کہا ہے کہ آباد، مستونگ اور دیگر علاقوں میں جلے ہوئے ٹرکوں، سانحہ لکپاس میں جلے ہوئے ٹرکوں اور دیگر مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ یاد رہے کہ چار دن میں یہ ہمارا دوسرا اجلاس تھا۔ معدنیات لے جانے والے ٹرکوں کو ٹارگٹ بنانا انتہائی تشویش ناک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
🔶 اجلاس میں خضدار اور ڈیرہ بگٹی سمیت تمام بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ان سنگین مسائل کی روک تھام اور حل کے لیے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 19 جون 2026ء بروز منگل، شام 04 بجے کوئٹہ پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کی جائے گی، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل اور اہم اعلانات کیے جائیں گے۔
🔶 فی الحال تمام ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ معدنیات لوڈ نہ کریں، باقی اعلانات پریس کانفرنس میں ہی کیے جائیں گے۔ آج کے اجلاس میں آئے ہوئے تمام شرکاء سے گزارش ہے کہ وہ کل کی پریس کانفرنس میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔
https://whatsapp.com/channel/0029VaCqbjj8vd1VIj9je83V