*اس وقت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں حالات بہت خراب ہیں ، مولانا فضل الرحمان۔*
*کراچی(ہمارا بلوچستان نیوز) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں اس بد امنی ہے اور سندھ سمیت تمام صوبوں میں حالات خراب ہیں، ریاست کو امن کے لیے مربوط اور قابل اعتماد پالیسی کے مطابق حل نکالنا ہوگا اور اقلیتوں سمیت سب کو حقوق دینے ہوں گے۔کراچی میں جمعیت علمائے اسلام منارٹی ونگ سندھ کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم سب مذاہب اور قومیتوں کے لوگ جمع ہیں، ہمارا دین انسانیت اور امن کا پیغام دیتا ہے، جمعیت علمائے اسلام سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے، جمعیت علمائے اسلام نے منارٹی ونگ بنایا ہے، ہم اقلیتوں کے تحفظ اور حقوق کے لیے بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھٹو کے دور میں حکومت تعلیمی اداروں کو سرکاری تحویل میں لے رہی تھی کہ اس وقت سرحد میں میرے والد وزیراعلی تھے، انہوں نے منع کیا کہ کوئی منارٹی تعلیمی ادارہ اقلیتوں کی مرضی کے بغیر سرکاری تحویل میں نہیں لیا جائے گا، ہم اپنے اکابرین کی دی گئی تربیت کے مطابق اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن ا