My WordPress Blog

اہم خبر : اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا بڑا سربراہی اجلاس ، اعلامیہ جاری

اہم خبر : اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا بڑا سربراہی اجلاس ، اعلامیہ جاری

اجلاس میں بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کی شرکت۔

 

گرینڈ اپوزیشن الائنس ،تحریک تحفظ آئین کا سربراہی اجلاس کے بعد اہم اعلامیہ جاری

عمران خان، مہرنگ بلوچ، علی وزیر اور تمام سیاسی کارکنوں کی رہائی کا ایجنڈا کے ساتھ بلوچستان کے دیگر اہم مسائل اجلاس میں شامل …

 

اجلاس میں بلوچستان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ جاری آپریشن فوری طور پر بند کیے جائیں، اعتماد سازی کے اقدامات کیے جائیں اور پرامن جمہوری ماحول بحال کیا جائے۔

 

اس موقع پر تحریک تحفظ آئین کے سربراہ و اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، قائد حزب اختلاف سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید زین شاہ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ، اعتزاز احسان ایڈووکیٹ، مصطفیٰ نواز کھوکھر ، اخونزادہ حسین احمد، چیف وہیپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر، حلیم عادل شیخ، پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی علی وڑائچ، سابق سینیٹر مشتاق احمد خان، عمار علی جان جہانگیر رند نے شرکت کی۔