My WordPress Blog

خانی بابا تا زیارت تا سنجاوی روڈ کا باقاعدہ افتتاح صوبائی وزیر کموڈیٹی

خانی بابا تا زیارت تا سنجاوی روڈ کا باقاعدہ افتتاح

صوبائی وزیر کموڈیٹی منجمنٹ ڈیپارٹمنٹ و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی نور محمد خان دمڑ نے خانی بابا تا زیارت تا سنجاوی روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

صوبائی وزیر کے مطابق 14.46 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس اہم شاہراہ سے زیارت، سنجاوی اور ملحقہ علاقوں میں آمدورفت آسان ہونے کے ساتھ تجارت، کاروبار، سیاحت اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس موقع پر منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عصمت اللہ موسیٰ خیل نے صوبائی وزیر کو منصوبے کی پیش رفت اور تعمیراتی مراحل پر بریفنگ دی۔

نور محمد خان دمڑ نے متعلقہ اداروں کو منصوبہ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑکیں علاقے کی معاشی ترقی اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔