مشہور و معروف چنے چھولے بنانے کا طریقہ،،،،،
500 گرام یعنی آدھا کلو چھوٹے سائز چنے پہلے دھوئیں پھر 2 لیٹر پانی میں بھگو کر آدھا چائے کا چمچ میٹھا سوڈا، آٹے والا سوڈا ڈال کر کم از کم 6 سے آٹھ گھنٹے بھگو کر رکھیں ۔۔
آب اس کا پانی گرانا ہے چنے کو دھونا نہیں ہے پریشر ککر میں ڈالیں ساتھ 2 لیٹر پانی ڈالیں اور 5 ٹیبل سپون مسور دال ڈالیں چنوں کو گاڑھا کرنے کے لئے اور 1 ٹی سپون نمک 1 ٹی سپون آئل ڈال کر 20 یا 25 منٹ آچھے سے نرم ہونے تک بوائل کریں ۔ دوسری جانب 3 عدد درمیانے پیاز کچھ سبز مرچیں اور تھوڑا سا پانی جوسر بلینڈر کے جگ میں ڈال کر اس کا پیسٹ بنالیں ۔۔ اب کڑاہی میں ایک پاؤ یعنی ایک کپ گھی ڈالیں یہ پیاز والا پیسٹ ڈالیں اور 6,7 منٹ آچھے سے بھون لیں جب تک اس پیسٹ کا کلر گولڈن ہو جائے کچھ دیر بعد لہسن کا پیسٹ ایک چمچ شامل کریں ۔۔پیسٹ گولڈن ہونے کے بعد چولہا کچھ دیر کے لئے بند کردیں اور اب اس میں ایک کپ دہی شامل کریں آچھے سے پھینٹیں اور مکس کریں اب اس میں ایک چائے چمچ نمک 2 چائے چمچ دھنیا پاؤڈر ایک چائے چمچ زیرہ پاؤڈر ایک چائے چمچ دڑا مرچ آدھا چائے چمچ لال مرچ پاؤڈر ڈال کر آچھے سے مکس کریں اور چولہا دوبارہ جلائیں اب 3,4 منٹ آچھے سے بھون لیں کہ مصالحہ الگ آور آئل الگ ہو جائے اب اس میں چنے شامل کریں یاد رکھیں چنے کو آچھے سے گھلانا ہے اگر سخت ہونگے تو مزہ نہیں آئے گا ۔ چنے ڈالنے کے ایک منٹ بعد 2 یا 3 کپ چنے والا گاڑھا پانی ڈالیں اور اب چمچے کی مدد سے کچھ چنوں کو میش کرلیں پیس لیں کور کر کے 2 منٹ پکائیں اب 2 یا 3 چائے چمچ کالی مرچ پاؤڈر اور ایک چائے چمچ گرم مصالحہ ڈال کر ایک منٹ پکائیں اب چولہے کو بالکل آہستہ کریں کچھ سبز دھنیا ڈال کر 3,4 منٹ دم پر رکھیں چولہا بند کردیں کچھ منٹ بعد اس کا آئل سطح پر اجائے گا لیجئے مزیدار چنے کھانے کے لئے بالکل تیار ہے 10 لوگوں کے لئے ۔۔