پشین سے تعلق رکھنے والے صحافی نجیب ترین ہر ہفتے عدالت جا کر اپنا کیس لڑتے ہیں، مگر وہی لوگ جو سوشل میڈیا پر ان کی تعریفیں کرتے ہیں، اصل زندگی کی مشکل گھڑی میں ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، اور وہ اکیلے ہی کورٹ کچہری کے چکر لگا رہے ہیں۔ آج نجیب ترین نے ایک ویڈیو جاری کی، جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ ان کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔ سوشل میڈیا پر ایک ایک لفظ سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے، کیونکہ جو لوگ آپ کو اکسا رہے ہوتے ہیں وہ خود کبھی سامنے نہیں آتے، مگر آپ کو بار بار بولنے پر ابھارتے رہتے ہیں، جس کا خمیازہ بعد میں اکیلے آپ کو بھگتنا پڑتا ہے۔ اس بات کا خیال رکھیں۔