My WordPress Blog

سینئر صحافی نجم سیٹھی نے دنیا نیوز کے پروگرام میں میزبان عائشہ ناز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو وزارتِ دفاع میں ڈال کر Shunt کر دیا گیا ہے۔ادھر کام کوئی نہیں

سینئر صحافی نجم سیٹھی نے دنیا نیوز کے پروگرام میں میزبان عائشہ ناز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو وزارتِ دفاع میں ڈال کر Shunt کر دیا گیا ہے۔ادھر کام کوئی نہیں ہے، آپ بس بیٹھ کر دستخط کرتے رہیں۔خواجہ آصف کی وہاں پر بالکل بھی نہیں چلتی۔وہ محکمہ ملٹری سیکرٹری چلاتا ہے، جی ایچ کیو سے حکم آتے ہیں۔ اس وزارت میں خواجہ آصف کو بس سائن کرنے کے لیے رکھا ہوا ہے۔ ان کی ایک دو بار کی بیان بازی پر میاں صاحب بھی پریشان ہوئے

میاں (نوازشریف) باجوہ صاحب کو ایکسٹینشن نہیں دینا چاہتے تھے، انہوں نے وہاں سب کو بلایا تھامگر ان دنوں خواجہ آصف نے واپس آکر انٹرویو دیئے اور سارا معاملہ میاں صاحب پر ڈال دیا تھا۔