*درآمدی گندم کراچی پہنچ گئی، آٹے کی قیمتوں میں کتنی کمی متوقع؟ وفاقی وزیر نے خوشخبری سنادی*
کراچی: درآمدی گندم آنے کے بعد گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
گندم کی 51 ہزار ٹن کھیپ لےکر جہاز کےپی ٹی پہنچ گیا ہے جو کراچی پورٹ کے برتھ نمبر 16 اور 17 پر لنگرانداز ہے جب کہ 3نومبر کو دوسرے جہاز کی مزید 59 ہزار 132 ٹن گندم کیساتھ آمد متوقع ہے۔
دونوں جہازوں میں 1لاکھ 10 ہزار ٹن سے زائد گندم درآمدکی جا رہی ہے۔
کے جی ٹی ایم ایل کے ذریعے بلک گندم کی ہینڈلنگ جاری ہے اور کراچی پورٹ پر ایک لاکھ 10 ہزار ٹن سے زائد گندم کی ہینڈلنگ کی جائے گی۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے نوید سنائی ہے کہ آئندہ چند روز میں گندم کی قیمتیں معمول پر آ جائیں گی۔ انہوں نے مہنگی گندم کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ گندم کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ مصنوعی اور بعض عناصر کی منڈی میں مداخلت کا نتیجہ ہے۔